ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتالوں کے مختلف شعبے دیکھے اور مشینری کا جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن چانڈیہ اور ڈاکٹر صائمہ بتول نے بریفنگ دی ۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ دل ہسپتال خطہ کےلئے بہت بڑی سہولت ہے۔انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام کی جلد تکمیل اور دیگر شعبے شروع کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کو بہترین علاج گاہ بنائیں گے۔صفائی اور ہارٹیکلچر ورک کو مزید بہتر کیا جائے۔استعمال نہ ہونے والی مشینری کو محفوظ کیا جائے۔
کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کسی بھی وقت کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا معائنہ کرسکتے ہیں۔ان کے دورہ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ٹیچنگ ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس وسیم اختر جتوئی،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ اور دیگر افسران ہمراہ تھے