ڈیرہ غازیخان :محکمہ ایکسائز میں افسران کی ایماء پر کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم

محکمہ ایکسائز میں ای ٹی او اور ڈائریکٹر ایکسائز کا کماؤ پوت خضر گشکوری جو روزانہ کی بنیاد پر ایجنٹوں کے ذریعے لاکھوں روپے کی کرپشن میں ملوث،اعلیٰ افسران خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)محکمہ ایکسائز میں کلرک خضر گشکوری نے افسران کی ایماء پر کرپشن کے ریکارڈ قائم کر لیے۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کرپٹ عناصر کو فوری اداروں سے فارغ کریں۔عوامی مطالبہ

محکمہ ایکسائز میں ای ٹی او اور ڈائریکٹر ایکسائز کا کماؤ پوت خضر گشکوری جو روزانہ کی بنیاد پر ایجنٹوں کے ذریعے 1سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی کرپشن کرتا ہے۔ایسے کرپٹ عناصر کو فوری ہٹایا جائے اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے چالان فیس بنک میں سائل کو خود بھرنے کے لیے پابند کیا جائے تاکہ کرپشن خوری اور کرپٹ عناصر سے عوام کی جان چھوٹ سکے۔

کلرک خضر گشکوری کافی عرصے سے ایک ہی سیٹ پر براجمان ہے،باہراس کابھائی ایجنٹوں سے ڈیل کرتا ہے اور تمام ایجنٹوں کو سرکاری ریکارڈ اور کمپیوٹرسسٹم تک رسائی حاصل ہے

کلرک موصوف کا کہنا یہ بھی ہے کہ میڈیا سمیت اینٹی کرپشن میرے ہاتھ میں ہے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا اور نا ہی میرے خلاف کوئی خبریں لگا سکتا ہے۔

Leave a reply