ڈی جی خان: حوالہ ہنڈی، غیرقانونی دھندے میں ملوث ،پابند سلاسل ہوں گے

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے بھی پابند سلاسل ہوں گے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے۔اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،سلمان لودھی،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹرز غلام محمد بزدار،الیاس رضا کلاچی،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگرمتعلقہ افسران شریک تھے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سمگلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا۔چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی پر بھی کارروائی کریں گے کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری پر کارروائی ہوگی۔

کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں کھاد کی زائد قمیت وصول کرنے پر رواں مالی سال کے دوران 58 مقدمات درج،12 گرفتار ہوئے اور 96 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اسی طرح زرعی ادویات میں ملاوٹ پر 23 مقدمات کا اندارج کرکے 24 گرفتار اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی زرعی ادویات ضبط کی گئیں.

کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ضرورت کے مطابق نہری پانی فراہم کیا جائے۔اجلاس میں ہیلتھ،پرائس کنٹرول اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a reply