مزید دیکھیں

مقبول

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور حماس...

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ...

ڈی جی خان سمگلرزکی جنت،تمام اداروں کے افسران حصہ دار،سمگلنگ سے ملکی معیشت تباہ

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (خصوصی رپورٹ)ڈی جی خان سمگلرزکی جنت،تمام اداروں کے افسران حصہ دار،سمگلنگ سے ملکی معیشت تباہ،
غیر ملکی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ سامان جس میں چھالیہ ،گٹا اور سگریٹ غیر ملکی ٹائرز، ، کپڑا پلاسٹک دانہ ، ڈرائی فروٹس ،الیکٹرانکس کا سامان سمیت سکریپ کی فراہمی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداوں کی ملی بھگت سے جاری ہے، بلوچستان سے آنے والا سامان بلوچستان لیویز، کسٹم حکام ، بارڈملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹوں اورپنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں سے ہوتا ہوا پیٹرولنگ پولیس پنجاب اور کئی تھانوں کی حدود سے ہوتا ہوا پورے پنجاب میں سپلائی ہونے لگا ہے ، محکموں کی اس شاندار شرکت دار ی اورمحفوظ ترسیل پر اسمگلرز مالامال تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان چاروں صوبوں کے سنگم میں ہونے کی وجہ سے اسمگلروں کیلئے جنت نظیر بن گیا ہے ،ذرائع کا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کرپٹ آفیسران نے ایکا کرلیا ہے اور ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں مکمل نیٹ و ر ک کے ساتھ کام کررہے ہیں، جس میں خاص کر کسٹم آفیسران سمگلروں کو بچانے کے لیے متحرک ہیں ، نان کسٹم مال کو بحفاظت چیک پوسٹوں سے کراس کرانے کے لیے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہیں،کسٹم آفیسران اور اسمگلروں کے درمیان ڈیل بارے مزید انکشافات منظر عام پر آنے لگے ہیں، کسٹم آفیسران نے بڑے اسمگلروں سے براہ راست ڈیل کرنے اور چھوٹے اسمگلروں کے ساتھ انسپکٹرز اور اہلکاروں کو ڈیوٹی لگادی جو سمگلنگ کے مال کو بحفاظت چیک پوسٹیں کراس کروانے لگے ہیں ۔ اے سی کسٹم کی سربراہی میں اسمگلرز کو کھلی چھٹی حاصل ہے ، جس کے سبب حکومت کو ریونیو کی مد میں ماہانہ اربوں روپے جبکہ سالانہ کھربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈی جی خان زون میں تعیناتی کیلئے کسٹم کے عہدیداران اور آفیسران منہ مانگی رقم کے عوض ٹرانسفر و پوسٹنگ دیئے جانے کی اطلاعات زبان زد عام ہیں ذرائع کے مطابق کسٹم پولیس ڈیرہ غازیخان اور ملتان کی ملی بھگت سے چیک پوسٹوں سے دھڑا دھڑ کھلے عام سمگلنگ کا دھندہ عروج پر ہے ہرکرپشن کا بازار گرم ہے ،غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کی اجازت ہے۔ نوٹوں کی چمک کے باعث متعلقہ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، اے سی کسٹم کی سربراہی میں ان کے ماتحت انسپکٹرز ایک رات میں کروڑوں روپے کی رشوت کی رقم کے عوض سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے لگے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق متعدد بین الاقوامی نامور اسمگلروں کی درجنوں گاڑیاں ایک ہی رات کسٹم پولیس کی سر پرستی میں بحفاظت کراس ہونے کے انکشافات ہوئے ہیں۔ نان کسٹم اشیا میں ایرانی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ سامان جس میں چھالیہ،گٹا اور سگریٹ غیر ملکی ٹائرز، ، کپڑا پلاسٹک دانہ، ڈرائی فروٹس ،الیکٹرانکس کا سامان سمیت سکریپ وغیرہ شامل ہیں ، میگا کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے پاکستان کسٹم پولیس کے اہلکاروں کو افسران بالا کی مبینہ سر پرستی حاصل ہونے کے باعث کرپٹ ٹولہ بے خوف و خطر حرام کا مال بنانے میں مصروف ہے زرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مختلف راستوں سے صوبہ پنجاب میں غیر ملکی اشیاکی غیرقانونی طور پر داخل کرانے کیلئے پاکستان کسٹم پولیس نے اسمگلروں سے ملی بھگت کرکے بھاری رشوت کی وصولی کے بعد بحفاظت کراس کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،اے سی کسٹم کی سر براہی میں کسٹم پولیس کے انسپکٹر اور دیگر ملازمین نے ملکر اسمگلروں کے ساتھ دوستی قائم کرکے مال بنانے کو اپنی ڈیوٹی کا حصہ بنا رکھاہے اور فی اسمگلر سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے طے شدہ رقم لیکر ان کی درجنوں گاڑیاں نان کسٹم اشیاسے لوڈ ہو کر پنجاب میں داخل ہونے لگے ہیں لیکن ان گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کا اختیار متعلقہ ادارے کے پاس نہیں رہتا ذرائع کے مطابق متعدد اسمگلرز کا آفیسران سے رابطہ ہے جو مک مکا کے بعد ماتحت عملہ کو ان کی گاڑیوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے اسی طرح بڑے اسمگلرز سے ایک دو ماہ کے بعد کبھی کبھار ایک ایک گاڑی کے سامان کی قربانی دینے کی شرط ڈیل میں شامل ہے مگر پکڑی جانیوالی گاڑی میں اکثر اوقات ناقص اشیاسے لوڈ کرکے خانہ پوری مکمل کرنے کا بھی شرائط کا حصہ ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیل میں شامل اسمگلروں کی گاڑی اگر دیگر ادارے یا پولیس پکڑ لے تو ملتان کسٹم آفس پہنچنے سے پہلے راستے میں قیمتی اشیاکو تبدیل کر کے کچرے یعنی کم قیمت کی اشیاڈال کر خانہ پوری کرنا بھی اس ڈیل کا حصہ ہے ۔ پاکستان کسٹم پولیس کی کرپشن اور لوٹ مار بارے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میان شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ اے سی کسٹم سمیت دیگر کرپٹ کسٹم کے ذمہ داروں کو معطل کرکے ان سے کرپشن اور لوٹ مار کا حساب لیکر قومی خزانے میں جمع کرایا جائے اور انہیں کیئے کی سزا دلا کر کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں