ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)حکومت پنجاب مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کوریلیف دلانے کیلئے کوشاں ہے
مانیٹرنگ کیلئے وزراء،مشیروں،کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو منڈیوں کے دوروں کی ہدایت،سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے،ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،ڈیرہ غازیخان میں بھی حکومتی احکامات پر فوری عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹس کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ہنگامی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔
ڈ پٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،خود ساختہ مہنگائی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،مہنگائی ختم کرکے لوگوں کو حقیقی ریلیف دلائیں گے،،
ڈپٹی کمشنر نے کہا ذخیرہ اندوزوں،منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،میں خود اور انتظامی افسران منڈیوں میں نیلامی عمل کا معائنہ کرینگے،ہر پرائس مجسٹریٹ فیلڈ میں روزانہ50انسپکشن ضرور کرے،نیلامی عمل کی روزانہ کی بنیاد پر پڑتال کی جائے گی،
ڈپٹی کمشنر نے احکامات پر فوری عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی والوں کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی،افسران فیلڈ میں رہیں،منافع خوروں کو نشان عبرت بنائیں گے،تمام تر معاملات میں شفافیت لائی جائے .