ڈیرہ غازیخان: سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

10ہوٹل مالکان گرفتار،4کیخلاف مقدمات درج اور ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا ہے

ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سستی روٹی اور نان کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلع کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے تندور اور ہوٹلز مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں،

ضلع بھر میں مختلف تندوروں اور ہوٹلوں پر109چھاپے مارے گئے،اوورچارجنگ پر گرانفروشوں کو مجموعی طور پرایک لاکھ27 ہزار روپےکے جرمانے کئے گئے،

10ہوٹل مالکان گرفتار،4کیخلاف مقدمات درج اور ایک دکان کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازیخان میں سوگرام کی سادہ روٹی13روپے،نان اور خمیری روٹی کی سرکاری قیمت15روپے مقرر ہے۔

Leave a reply