بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم کے بعد نجی ہسپتال میں طبی معائنہ

0
227
bushra

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا

بشریٰ بی بی کو سخت سیکورٹی میں بنی گالہ سے ہسپتال لے جایا گیا،بشریٰ بی بی کے ہمراہ انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی موجود ہیں، بشری بی بی کی قانونی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے ،نجی ہسپتال میں بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ گیا گیا اور انڈو اسکوپی بھی کی گئی،

بشریٰ بی بی کا الشفا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ، تمام رپورٹیں نارمل آئی ہیں، الشفا ہسپتال اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ،چیک اپ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ،بشریٰ بی بی کے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل ہیں،بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں،بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے ،بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا،تمام میڈیکل رپورٹیں مکمل ہونے کے بعد ان کی کاپیاں جیل سپریٹنٹ، پمز ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی

بشریٰ بی بی بولنے سے مکمل طور پر قاصر ،زہر کے خدشات واضح پائے گئے، انتظار پنجھوتہ
بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے بعد وکیل انتظار پنجھوتہ کا کہنا ہے کہ آخرکار ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا، شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم اور جیل کا اسٹاف بھی الشفاء ہسپتال میں موجود تھا، بنیادی طور پر کھانے میں زہر کے خدشات تھے،آج کی رپورٹ میں وہ تمام خدشات واضح طور پر پائے گئے ہیں،آج بھی بشریٰ بی بی کو چیسٹ پین، دل کے دائیں جانب بلاکیج ہے،بشریٰ بی بی کو اس کے علاوہ کوئی بیماری نہیں ہے، بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کی گئی ہے، لیکن ان کی رپورٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئیں، اینڈوسکوپی میں تصاویر سے معائنہ کیا جاتا ہے، رپورٹس میں خوراک کی نالی اور معدہ پر زخم پائے گئے ہیں، ڈاکٹرز نے کھانے کو بہتر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بشریٰ بی بی کی جسمانی حالت بہت ہی بری تھی،بشریٰ بی بی کے ہونٹوں کی جلد خراب ہو چکی ہے، بشریٰ بی بی مکمل طور پر بولنے سے قاصر ہیں،دن بدن ان کی طبیعت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہارپک دیا گیا ہے،بشریٰ بی بی کے معدے میں تیزاب کی نارمل مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی ہے،سابق خاتون اول سے اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ان ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کو توڑنا اور اپنے من مانے مطالبات کو پورا کروانا ہے،

معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا "ہارپک کےچار قطرے” تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا ،طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے بشری بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے، ایک اعلی پرائیویٹ ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے "ہارپک کہانی” کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے، معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا "ہارپک کےچار قطرے” تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا ، ثابت ہوا کہ "نہیں چھوڑوں گا” کے دعوے کرنے والا صرف "لمبی لمبی چھوڑتا” ہے،پی ٹی آئی جماعت ہو، بانی یا عارضی چیئرمین ہو یا کارکن جھوٹ ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اور ان جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیئے،

بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں: عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا جبکہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں۔رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی ہے۔ جبکہ موصوفہ نے بلڈ ٹیسٹ کروانے کے لیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھے۔انہوں نے کہا کہ یہ تھا وہ زہر جس کے لیے تین روز سے خیبر پختونخواہ حکومت بھی سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے یہ جو بھی پروپگنڈہ کرتے ان کا پروپگنڈہ خود ہی ایکسپوز ہو جاتا ہے۔جھوٹی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پروپگنڈے اور مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ ہسپتال میں طبی معائنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے حکم دیا ہے میڈیکل چیک اپ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں کرا کر 24 اپریل سے پہلے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے عدالت نے عمران خان کا بھی میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا

قبل ازیں بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ کی جانب سے حکومتِ پنجاب کو لکھے گئے خط پر یاد دہانی خط بھی جاری کر دیا گیا جس میں کہا کہ 3 اپریل کو لکھے گئے خط کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کے صحت کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی عوام کو بھی شدید تحفظات ہے۔ حکومتِ خیبر پختونخوا کیجانب سے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم کو بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کی اجازت دی جائے.

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا،بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں،پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی،برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے،میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے، ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے، لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے،بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں

Comments are closed.