دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

دوران سفر فلائٹ میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہے
0
199
indigo

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

دبئی سے کولکتہ ، بھارت آنیوالی ایئر لائن انڈیگو کی فلائٹ کے واش روم میں مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، مسافر کو کولکتہ کے ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام سویم شکلا ہے، جو طیارے کے واش روم میں گیا اور وہاں جا کر سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف ہو گیا، اسی دوران اسکو ایک کیبن کرو اور ایک اور مسافر نے طیارے کے واش روم میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھ لیا جس پر طیارے کے پائلٹ کو فوری اطلاع دی گئی،

پرواز نے لینڈنگ کی تو فلائٹ افسر نے ایئر پورٹ پر سیکورٹی اہلکاروں اور سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو اطلاع دی، جس پر مسافر کو طیارے سے اترتے ہی حراست میں لے لیا گیا،ملزم شکلا سے سی آئی ایس ایف کے حکام نے تحقیقات کیں پھر، اسے سٹی پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے، شکلا کے خلاف ایئر کرافٹ رولز 1937 کی دفعہ دو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

انڈیگو ایئر لائنز کے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے دوران سفر فلائٹ میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہے خوش قسمتی سے مسافر کو بروقت سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھ لیا گیا اور کارروائی کی گئی ورنہ حادثہ پیش آ سکتا تھا،

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

Leave a reply