پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

0
249
parvez

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی، پرویز الہیٰ کو عدالت پیش نہ کیا گیا، آج فرد جرم عائد ہونی تھی ، اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتے،اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق پرویز الہٰی پرسوں گر گئے تھے اور انہیں فریکچر ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے

گرنے سے پرویز الہی کو سر اور کمر پر چوٹیں آئیں، پرویز الٰہی واش روم میں پھسلن کے باعث گرے،پرویز الہی کو فوری طور پر جیل ہسپتال عملے کی جانب سے طبی امداد دے دی گئی، رپورٹ اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پیش کی گئی

عدالت نے کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی اور عدالت نےفرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سماعتوں پر پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی، آج پھر پرویز الہیٰ پر فرد جرم کی کاروائی مؤخر کر دی گئی ہے.

جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

Leave a reply