عمران خان، بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست منظور

0
189
bushra imran

احتساب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کی درخواستیں منظور کر لی ہیں، احتساب عدالت نے بشری بی بی کا 22 اپریل تک شفا انٹرنیشنل سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا عدالت نے حکم دیا ہے میڈیکل چیک اپ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں کرا کر 24 اپریل سے پہلے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے عدالت نے عمران خان کا بھی میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں منظور کر لیں اور حکم دیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ نجی اسپتال سے 2 روز میں کروایا جائے، اینڈو اسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کی زیر نگرانی کروایا جائے

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھے گی۔وکلا صفائی کی جانب سے دوران سماعت میڈیا کو مشکلات سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس پر فاضل جج نے میڈیا نمائندگان کو روسٹرم پر بلا لیا، عدالتی حکم پر عمران خان بھی روسٹرم پر آگئے،صحافیوں نے بتایا کہ عدالتی کارروائی سننے میں مشکلات ہیں، جس پر جج ناصر جاوید رانا نے جیل انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا ہے،عمران خان
عمران خان نے دوران سماعت کہا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے روز انکے معدے میں جلن ہوتی ہے، جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ سماعت کے دوران پریس کانفرنس سے گریز کیا کریں، عمران خان نے کہا کہ میرے نام سے باہر کوئی غلط بیان دیا جاتا ہے تو مجھے اسکی وضاحت کرنی پڑتی ہے اسلئے صحافیوں سے بات کرتا ہوں، جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ عدالت کے ڈیکورم کا خیال ضروری ہے، آپ سماعت کے بعد صحافیوں سے بات کر لیا کریں،عمران خان نے کہا کہ سماعت کے بعد جیل انتظامیہ میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیتی ہے، عدالت سماعت کے بعد صرف 10 منٹ میڈیا سے بات کرنے کی اجازت دے،

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا،بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں،پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی،برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے،میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے، ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے، لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے،بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں،

Leave a reply