ڈی جی پی ٹی اے کے گھر چوری کی واردات

Crime Scene

ڈی جی پی ٹی اے کے گھر چوری کی دلیرانہ واردا، اہلخانہ کی عدم موجودگی پر چور گھر سے قیمتی اشیاء کا صفایا کر گئے جبکہ اس چوری کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا ہے. وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون فور میں مقیم پی ٹی اے کے ڈی جی کوعید کی چھٹیوں پر پشاور جانا مہنگا پڑ گیا نامعلوم چور اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر کا صفایا کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسمی (ک) نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ والدین کے ساتھ عید گزارنے کیلئے پشاور گئے اور گھر کو اچھی طرح لاک کیا مگر جب 2جولائی کو گھر واپسی ہوئی تو دیکھا کہ گھر کے گیراج کے ساتھ لگی کھڑکی کو کاٹ کر نامعلوم چور واردات کر گئے جس پر فوری طور پر پولیس کو کال کر کے بلایا گیا تو ابتدائی معائنہ میں علم ہوا کہ چورگھر سے 35تولے سونا مالیتی 8285000روپے،3لیپ ٹاپ مالیتی 550000، شارٹ گن،غیرملکی کرنسی و دیگر قیمتی اشیاء اڑا لے گئے.
مزید یہ پڑھیں؛
امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد
جبکہ یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیف سٹی کیمرے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مانیٹرنگ کیلئے لگائے گئے ہیں اور پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمرے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ایسی وارداتوں کا تدارک ہو سکے۔

Comments are closed.