ڈی جی رینجرز سندھ نے کھارا دراوردرخشاں پولیس اسٹیشنزکا دورہ

0
50

17 جولائی 2020 کو ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کھارا دراوردرخشاں پولیس اسٹیشنزکا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او، ڈی آئی جی پولیس اور دیگر اسٹاف نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کو پولیس اسٹیشنزکے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی. ڈی جی رینجرز(سندھ) نے قیام امن کے لیئے سندھ پولیس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ رینجرز اور پولیس کے جوان مل کر دہشت گردی کامقابلہ کرنے اور اپنے فرائض کی بجاآوری کے لیئے ہر وقت تیار ہیں اور دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے۔ مزید براں ڈی جی رینجرز نے وبائی مرض کورونا کے دوران پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کہا کہ آج کراچی اور اندرونِ سندھ میں قائم ہونے والا امن رینجرزاور پولیس کی قربانیوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a reply