کراچی :ڈی جی رینجرز سندھ کا یوم عاشورہ کے موقع پر رینجرز کنٹرول روم کا دورہ،اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 19اگست2021 کوڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چو ہدری نے 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قا ئم کر دہ رینجرز کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر علاقہ سیکٹر کمانڈر نے ڈی جی رینجرز کو عاشورہ ِمحرم الحرام کے مرکزی جلو س کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے جلوس کے تمام راستوں پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے سیکیورٹی کے لیے رینجرزاور تمام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی جی رینجرز نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی زمینی و فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر اسنائپر بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔ کنٹرول روم میں اس بار تمام مکاتب فکر کے علماء کرام موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق معمولی نوعیت کے جھگڑوں کو مقامی سطح پر حل کیا گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے دوران متعدد کومبنگ آپریشن کیے۔ڈی جی رینجرزنے مرکزی جلوس کے دورہ کے دوران اہل تشیع کے علاوہ دیگر تمام مکاتب فکر کی جا نب سے لگا ئے جا نے والی سبیل کو سرا ہا۔

Shares: