ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر مزید دلائل طلب

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل مانگ لیے، جسٹس جواد الاحسن نے کہا کہ ہر درخواست پر نوٹس جاری نہیں کر سکتے ،لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید کی تعیناتی کے خلاف گزشتہ روز درخواست دی گئی تھی، درخواست گزار ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ 30 ستمبر کو گریڈ 20 کے مسعود الحق کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹا کر انکہ جگہ گریڈ 19 کی افسر صالحہ سعید کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب تعینات کیاگیا۔

درخواست گزار نے درخواست میں نشاندہی کی کہ پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹ ایکٹ کے تحت جونیئر افسر کو بڑے عہدے پر تعینات نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ نے بھی جونیئر افسر کی سینئر عہدے پر تعیناتی غیر قانونی قرار دی جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سروس رولز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ گریڈ 20 کا گریڈ 19 کا افسر تعینات نہیں کیا جاسکتا،

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا

مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ

درخواست گزار نے کہا کہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 9 ڈائریکٹر پہلے ہی گریڈ 19 میں ریگولر کام کر رہے ہیں، اس صورت حال میں9 افسر اپنی ہم مرتبہ صالحہ سعید کے ماتحت کیسے کام کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار  نے استدعا کی ہے کہ عدالت ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے,

Leave a reply