ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان اخبار پر چھپنے والی خبر کی تردید کر دی
باغی ٹی وی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انگریزی اخبار ڈان میں چھپنے والی خبر کی تردید کی ہے جس میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ پاک ایران بارڈر پر پاک ایران فورسز نے مشترکہ فوجی گشت کی ہے . روزنامہ ڈان اخبار نے یہ سرخی لگائی تھی ” پاک ایران بارڈر پر پاک ایران فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ ہوئی”
پاک فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ خبر حقیقت میں غلط ہے اور ایسی کوئی کارروائی یا آپریشن مشترکہ بارڈر پر مشترکہ طور پر نہیں کیا گیا، اگرچہ اس متعلقہ بارڈر پر متعلقہ آپریشن کی ضرورت رہتی ہے. لیکن اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے..
News published by Dawn today titled “Pak-Iran Forces jointly conduct border patrolling” is factually incorrect. There is no joint patrolling anywhere on Pakistani Borders. Patrolling/ operations if required are always on respective sides by respective forces through coordination. pic.twitter.com/9MnC0lbKMT
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2019