ڈیرہ غازی خان : 2 دہشت گرد خود کش جیکٹ سمیت گرفتار،سی ٹی ڈی

ڈیرہ غازی خان سے دو دہشت گرد خود کش جیکٹ سمیت گرفتار،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں دو دہشت گردوں کو خودکش جیکٹ اور اسلحہ و بارود سمیت گرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کی شناخت میر احمد اور اور معزین زین کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم بروقت کارروائی میں گرفتار ہوگئے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.