بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

0
42
bilawal

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کرکے دنیا کو باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ کشمیر غیرمتنازع علاقہ ہے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر اسمبلی میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے، بھارت دنیا کو باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ کشمیر غیرمتنازع علاقہ ہے، درحقیقت کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے، مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، آزاد کشمیر سے متعلق بھارت کے جارحانہ بیانات دنیا کے سامنے ہیں، 75 سال سے کشمیری اپنے حق سے محروم ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کیساتھ ہیں، پاکستان کا لفظ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا، کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں، بھارتی اقدامات عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیر کی حقیقت کو نہیں بدل سکتی، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے، وہ جتنی چائے پینا چاہتے ہیں ہم پلائیں گے مگر ملک کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر پر بامعنی مذاکرات کےلیے سازگار حالات پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

Leave a reply