ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(شہزادخان سے)صحافی وفد کی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز سے ملاقات۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جاری کرپشن پر معاملات پر گفتگو کی گئی۔
سابق سینئر نائب صدر انجمن صحافیان پریس کلب عامر رضا قادری اور سابق عہدے دار پریس کلب ملک مجید وہوچہ سمیت صحافی حاجی شہزاد خان یوسفزئی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز سے گفتگو میں کہا کہ میڈیا کرپٹ عناصر کی نشاندہی کے لیے آپ کے شانہ باشانہ کام کریگا اور بروقت کرپٹ عناصر کے خلاف نشاندہی کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریگا جو ہمارا فرض ہے
جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کاروائی کرنا ہمارا فرض ہے اور کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں اور جلد گرفتاریاں بھی عمل میں لانے کا عزم رکھتے ہیں۔۔کرپشن کرنے والے عناصر کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔یہ قوم و ملک کے دشمن ہیں انکو منتقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز نے کہا کہ ریجن بھر میں درجنوں آسامیاں خالی پڑی ہیں اور عملے کی کمی کا سامنا ہے حکومت کو چاہیے کہ ڈیرہ ڈویژن میں عملا پورا کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کاروائیوں میں تیزی لائی جاسکے۔
آخر میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز نے گفتگو میں کہا کہ میرے ریجن میں اپنے عملے کو ایمانداری سے کام کرنے بھی ہدایت کر دی ہے اور کرپٹ عناصر کی بلکل سپورٹ برادشت نہیں کی جائے گی اور اپنے عملے میں سست روی سے کام کرنے والے کو فوری تبدیل کرنے جیسی کاروائیاں کرنے کے اقدامات بھی عمل میں لائے جائینگے۔

Shares: