ڈی جی خان :انتظامیہ کی غفلت یانااہلی،رجسٹری برانچ کمپیوٹرسیکشن کی بجلی کئی روز سے خراب،سائلین خوار

جعلی ایف بی آراور بوگس فیس کے علاوہ رجسٹری برانچ مالی اور نائب قاصدوں کے حوالے کردی گئی ہے

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی غفلت یانااہلی ڈجسٹری برانچ کا کام ٹھپ ،گذشتہ کئی روزسے کمپیوٹرسیکشن کی بجلی خراب ،رجسٹرارمفلوج ،سائلین خوار

ڈیرہ غازیخان میں رجسٹری برانچ کا کام ٹھپ ہے ،گذشتہ کئی دنوں سے کمپیوٹرسیکشن کی بجلی خراب ہے جسکی وجہ سے سکینگ کا کام بندپڑا ہے نااہل عملہ اپنی نااہلی چھپانے کے چکر میں ایک دوسرے پرذمہ داری ڈال کر بری الذمہ ہونے کی کوشش کر رہا ہے

بیشترکلریکل سٹاف نیا ہے اور ٹرینڈسٹاف کی غیرموجودگی کی وجہ سے حالت ٹھیک ہونے کے بجائے روزانہ بد ترہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق جعلی ایف بی آراور بوگس فیس کے علاوہ رجسٹری برانچ مالی اور نائب قاصدوں کے حوالے کردی گئی ہے، کوٹ چھٹہ میں مالی سے کلرک پروموٹ ہونے والا غلام حسین جورجسٹری کے کام کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہے اوررجسٹری محرر ہے وثیقہ نویسوں کے پاس جاکر رجسٹریاں چیک کراتا ہے اوروثیقہ نویسوں کو سرکاری اہم ریکارڈ تک رسائی دی ہوئی ہے

سابقہ مالی اور ڈی سی آفس کے نائب قاصد سروسرولز کافائدہ لیکر کلرک پروموٹ ہوئے تو ڈائریکٹ اہم جگہ رجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیاجب کے کمپیوٹربرانچ میں نئے ڈی سی آفس کے نائب قاصدآکاش محسن اور احسان کو بھی پروموشن دیکررجسٹری برانچ میں تعینات کردیا گیا ہے،

جس برانچ کی بجلی مبینہ طور پر کئی روز سے غائب ہے ڈ ی سی آفس کے ترقی پانے والے نائب قاصدسلیم شاہ کوترقی دیکررجسٹری برانچ میں تھمب رجسٹر کی ذمہ داری دے گئی اس کے علاوہ پرائیویٹ بندے بھی موجودہیں جو وثیقہ نویسوں سے شام کو وصولی کا کام بھی کرتے ہیں ہیں

ان میں ایک بدنام زمانہ بروکر کے پاس کام کرنے والے بندے کا بھائی جو اس بروکرکے تما م کام کروادیتا ہے اور اپنا حصہ وصول کرتا ہے اور برانچ کے عملہ کی وصولی بھی کرتا ہے

دوسری طرف جہاں ناتجربہ کارکلریکل سٹاف کی وجہ سے سائلین روزانہ دھکے کھارہے اور جنہیں گھنٹوں انتظارکی سولی پرلٹکایا جاتا ہے وہیں رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن کوبھی ان نااہل اناڑی کلرکوں نے مفلوج کردیا ہے،جوسارادن آفس میں ان کا انتظارکرتا رہتا ہے لیکن پھربھی ان سے کوئی ڈھنگ سے کوئی کام نہیں ہوپاتا

رجسٹراررجسٹری برانچ محمودالحسن چند دن میں ریٹائرڈہونے والے ہیں اور وہ خاموشی سے اس نااہل ٹولے کوبرداشت کئے ہوئے ہیں،شہریوں نے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا

Leave a reply