ڈی جی خان ڈویژن میں پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے

ڈی جی خان(باغی ٹی وی) ڈویژن میں پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ افتتاح کیا ۔کمشنر نے عمارت پر سینسس کا پہلا 001 کوڈ بھی درج کیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ،ڈی پی او محمد راشد اور دیگر موجود تھے
تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ساتویں خانہ و مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے ۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں مرکزی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ،ڈی پی او محمد راشد ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو فخر الاسلام ڈوگر ،اے سی آر محمد عامر جلبانی ،ڈویژنل کوارڈینیٹر شماریات اقبال علوی،نادرا کے فیصل چانڈیہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ یہ ملک کی پہلی خانہ و مردم شماری ہے جس میں جدید ٹیب کے ذریعے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔5500 شماریات 9000 بلاک میں ہر عمارت،فرد اور انکی ضروریات کا اندراج کریں گے۔سیکیورٹی کےلئے پنجاب پولیس کے ساتھ رینجرز اور پاک فوج کی بھی خدمات حاصل ہیں۔شماریات،ایجوکیشن،نادرا،پنجاب پولیس،رینجرز،پاک فوج سمیت تمام محکمے ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ خانہ و مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے،اسی کے اعداد وشمار کے مطابق ملک کے وسائل تقسیم ہوں گے۔یکم اپریل تک جاری رہنے والی اسی مہم میں خانہ و مردم شماری کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں
آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ ہر شمار کندہ کے ساتھ پنجاب پولیس کی سیکیورٹی ہوگی۔موبائل گشت بھی کریں گے۔

Comments are closed.