ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )ضلع بھر میں عوام الناس میں مفت آٹا کی فراہمی اور تقسیم کا سلسلہ امن و امان سے جاری ہے۔
ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے خود وزٹ کر کے انتظامات کو چیک کیا اور نگرانی کرتے رہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان رجسٹرڈ افراد تک مفت آٹا کی فراہمی آسان تر بنانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑ رہے ہیں۔ڈیرہ غازیخان پولیس انتظامیہ کے ہمراہ ملکر آٹا کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔ضلع بھر میں آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط کو ہرصورت قائم رکھا جا رہا ہے۔مفت آٹے کی تقسیم حکومت کا عوام دوست اقدام ہے۔شہریوں کی عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved