ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے تونسہ بائی پاس ڈی جی خان میں سکول کنٹین کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے،پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح 5 مرلہ سکیم،ریلوے روڈ کوٹ ادو مظفرگڑھ میں 2 ملک شاپس کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے،ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 21 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ صدر بازار پرانا پوسٹ آفس کوٹ مٹھن میں کریانہ سٹور کو ناقابلِ سراغ مصالحے فروخت کرنے جبکہ دبئی کالونی عاقل پور روڈ پر واقع گرائنڈگ یونٹ کو تیار اشیاء پر لیبلنگ نہ کرنے پر یکساں 10 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔

Shares: