ڈی جی خان :پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اتائیوں کی بجائے کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کوناجائزتنگ کر رہی ہے-ڈاکٹر سعداللہ ملک

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شہزادخان)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اطائیوں کے خلاف کاروائی کی بجائے کوالیفائیڈڈاکٹروں کوناجائزتنگ کر رہی ہے ضلع بھر میں اطائی ڈاکٹر بڑی ہسپتالیں بنا کر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، ڈیرہ غازیخان میں ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے جسکی وجہ آبادی کا بڑھنا ہے اس لیے اشد ضروری ہے نیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الگ بنایا جائے یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سعداللہ ملک اور جنرل سیکرٹری انجم بلوچ، ڈاکٹر حسنین ارشادنوحی ،ڈاکٹر ابرارحسین کھوسہ، ڈاکٹر زوہیب بزدار اور دیگرعہداران کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن پروفیشنل ڈگری ہولڈرز ڈاکٹرز کو بلا جواز ہراساں کررہی ہے جس میں حالیہ دنوں میں چوٹی زیریں کے علاقے میں ایک سینئر ا یف سی پی ایس ڈاکٹر کے کلینک پر چھاپہ مارا گیا جسکی پی ایم اے مذمت کرتی ہے اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں کو ہدایات دی جائے کہ پروفیشنل ڈاکٹرز کی بجائے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرے جوکہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں جس مقصد کے لیے یہ ادارہ بنایا گیا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید کسی پروفیشنل رجسٹرڈ ڈگری ہولڈر ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی کی تو پورے ڈویژن میں احتجاج کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں ہے جہاں پر ٹیچنگ ہسپتال الگ ہوتے ہیں۔ ڈی جی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی تعداد سینکڑوں میں ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ نیا ڈی ایچ کیو ہاسپیٹل الگ سے بنایا جائے تاکہ مریضوں کی بہتر اور بر وقت دیکھ بھال عاج معالجہ ہوسکے۔ اور اس کے ساتھ انکا کہنا تھا پی ایم اے عہدے داران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آنکھوں کے لیے موجود وقف المنظور آئی ٹرسٹ زمین پر فورا آنکھوں کا ہسپتال بنایا جائے تاکہ آنکھوں کے علاج معالجے کے حوالے سے آنے والے شہریوں کا آنکھوں کا بہتر اور جدید طریقہ کار سے علاج ہوسکے اس سلسلے میں 15 مارچ کو اس زمین پر تمام اداروں کے تعاون کے ساتھ ڈاکٹرز کی کیمیونٹی آنکھوں کے مریضوں کے لئے فری آئی کیمپ لگانے جا رہی ہے جس میں غریب مریضوں کو علاج معالجے کے لیے او پی ڈی اور ادویات کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر سینئر کارڈیولاجسٹ ڈاکٹر راشد منیر کے انتقال پر انکے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر سعد اللہ ملک صدر۔ جنرل سیکرٹری۔انجم بلوچ ڈاکٹر زوہیب خان بزدار ڈاکٹر ابرار کھوسہ ڈاکٹر امین قیصرانی ڈاکٹر نواحی سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے

Leave a reply