ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولران ایکشن،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر آٹاڈیلروں کو جرمانے
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمہراخترحسین نے ڈپٹی کمشنرمحمدانوربریارکے حکم پر ایکشن لیتے ہوئے آٹا ڈیلروں کی دکانوں پر چھاپے مارے ،مہنگے داموں آٹا ،سوجی ،میدہ بیچنے اور روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پرموقع پر نقد بھاری جرمانے عائد کئے،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمہراخترحسین نے آٹاڈیلرو ں کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ آٹاکا مصنوعی بحران پیداکرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے ،خودساختہ مہنگے داموں آٹا بیچنے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی ہوگی،انہوں نے آٹاڈیلروں کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر آٹا ،سوجی ،میدہ کے نرخ نمایاں جگہ پرآویزاں کریں ،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر کارروائی ہوگی،انہوں نے بتایا کہ عوام کو آٹامافیاء کی لوٹ مارسے بچانے کیلئے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اضلاع میں 37ٹرکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن سے شہری حکومت پنجاب کی طرف سے سستا آٹا خرید سکتے ہیں،ڈی ایف سی مہر اختر حسین کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ دونوں اضلاع میں 20فلور ملز ہیں جن کو محکمہ خوراک کی طرف سے روزانہ 287میٹرک ٹن گندم فراہم کی جاتی ہے ملز سے20090 آٹے کے تھیلے شہریوں کو فروخت کئے جارہے ہیں۔
Shares: