ڈیرہ غازی خان: نوشکی شہدا کی میتوں کی وصولی ڈی سی ، کمانڈنٹ بی ایم پی بلوچستان پنجاب بارڈر پر پہنچ گئے

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ) نوشکی واقعہ کے مقتولین کی میتوں کو وصول کرنے کے لیے ڈی سی شاہد زمان لک کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ بلوچستان پنجاب بارڈر پر پہنچ گئے

ڈی سی شاہد زمان لک بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ ایمبولینسوں اور بی ایم پی فورس ، ریسکیو کے ہمراہ پنجاب بارڈر ایریا بواٹہ میں موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں
بلوچستان، بس سے اتارکر 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل

ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک نے میتوں کو نوشکی واقعہ کے مقتولین کے متعلقہ اضلاع میں میتوں کو پہنچانے کے لیے افسران کو ڈیوٹیاں لگا دی ہیں،ضلعی انتظامیہ کے افسران مقتولین کو منڈی بہاوالدین ،گوجرانولہ، وزیر آباد ان کے آبائی گاؤں پہنچائیں گے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا تھا

ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور انہیں قریبی پہاڑوں کی جانب لے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملیں، مرنے والوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔

Leave a reply