ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی سٹی سرکل ایاز خان کی کھلی کچہری

ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(جواداکبرکی رپورٹ)تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی سٹی سرکل ایاز خان کی کھلی کچہری
تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا، پائیگاں اور خیابان سرور میں لگائی گئی جس کا مقصد عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا تھا اے ایس پی ایاز خان کا کہنا تھا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ہر وقت عوام کے جان و مال کی تحفظ کے لیے کوشاں ہیں عوام کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں اپنی درخواستیں پیش کیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی چوہدری علی محمد اور انچارج چوکی لاری اڈا محمد آصف بھی موجود تھے۔

Leave a reply