ڈیرہ غازی خان:زائرین کی ٹریکٹرٹرالی نہر میں گرگئی،5 افراد جاں بحق
ڈی جی خان: رمدانی چوک ایئرپورٹ پرزائرین کی ٹرالی نہر میں جاگری، حادثہ میں5افراد ہلاک 15افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، ٹرالی میں سخی سرور جانے والے 40 سے زائد زائرین سوار تھے۔
تفصیل کے مطابق اللہ ڈیوایا چھجڑا بستی قائمانی کے اہل خانہ ٹریکٹر ٹرالی پردربار سخی سرورجارہے تھے ٹریکٹر ٹرالی تیزرفتاری اور بریک فیل ہونے کے باعث ڈی جی کینال میں گر گئی،ریسکیو 1122 کی پریس ریلیز کے مطابق 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں میربخش ولدیارمحمد عمر80 سال ،محسن ولدخضرعمر11 سال،اظہرولد اللہ وسایاعمر25 سال،مشتاق ولد اللہ وسایا،عمر27 سال،سکینہ بی بی دخترشاہ بخش عمر12 سال ہیں جبکہ اپریشن جاری ہے ،اس ریسکیو اپریشن میں ریسکیو 1122 کے علاوہ ڈی جی خان پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں –
چوٹی زیریں ڈی جی خان میں زائرین سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے نہر میں گرنے کا دلخراش واقعہ کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کا حادثے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے ،کیپٹن ر ثاقب ظفر کا حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار, لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور کیپٹن ر ثاقب ظفر کا ڈی جی خان انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب نے حادثے بارے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے