شہرقائد سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

0
46
arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس و سیکورٹی اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں،

وفاقی حساس ادارے اور سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کی،کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے دو دہشتگرد کلاکوٹ سے گرفتارکر لئے گئے، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں دہشتگردوں کا تعلق بلوچستان لیبریشن فورس ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے ہے،گرفتار دہشتگرد ولید عرف ولڑ اور شعیب عرف ببلو سے دو دستی بم برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار دہشتگرد شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،

دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کھوکھرا پار ملیر سے منشیات فروش فروشی میں ملو ث 2ملزمان محمد الیاس اور انور علی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان ماہانہ تقریباً 12 لاکھ روپے کی منشیات حب چوکی سے خرید کر لاتے تھے اور کراچی کے مختلف علاقوں غریب آباد، کھوکرا پار ملیر اور بکرا پیڑھی میں فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان کو بمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

Leave a reply