ڈی ایچ اے بھی ہوا غیر محفوظ،سابق گورنر کے گھر ڈکیتی کی واردات
ڈی ایچ اے بھی ہوا غیر محفوظ،سابق گورنر کے گھر ڈکیتی کی واردات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں ڈاکوؤں نے پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل .سابق گورنر علی محمد جان اورکزئی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا ہے
جنرل (ر) علی جان اورکزئی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکوؤں نے انہیں اور ان کے اہلخانہ کوایک کمرے میں بند کرکے گھر میں 40 سے 45 منٹ تک لوٹ مار کی۔ ڈاکو ان کے گھر سے تین لاکھ روپے نقدی ، چار لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ،13 تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق راولپنڈی کے گھر میں واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔علی محمد جان کی درخواست پر تھانہ مورگاہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں سابق گورنرجنرل (ر) علی جان اورکزئی نے کہا کہ ایک ڈاکو نے مجھے اہلیہ اور ملازم کو ایک کمرے میں بند کیا اور نگرانی کرتا رہا۔ دوران ڈکیتی بیٹی اور نواسیاں آ گئیں انکو بھی ڈاکوؤں نے ہمارے ساتھ بٹھا دیا اور ڈکیتی کی واردات مکمل کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے