لاہور: ڈی ایچ اے فیز 2 میں دن دیہاڑے چوری کی واردات چور گاڑی کا سامان لے اُڑے-
باغی ٹی وی : 20 اپریل کو افطاری کے ٹائم ڈی ایچ اے فیز 2 میں مین روڈ پر گھر کے باہر کھڑی گاڑی ہنڈا ویزل کا قیمتی سامان چوری ہو گیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی-
ڈی ایچ اے فیز 2 دن دیہاڑے چوری کی واردات pic.twitter.com/csk1BFI4ce
— Ayesha (@Ayesha701900053) April 22, 2021
سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو میں 3 موٹر سائیکل پر سوار دو چوروں میں سے ایک نے گھر کے باہر کھڑے گاڑی کا شیشہ توڑ کر گاڑی کے اند ر گھس کر گاڑی کا سامان چُراتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں مکمل پینل سیٹ، لیدراے سی پینل ، ایل سی ڈی نیویگیشن سسٹم ، کلائمٹ کنٹرول سسٹم اور گئیر پینل مکمل سیٹ چرالیا-
سی سی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوروں نے یہ واردات چند منٹوں میں کی چوروں نے یہ واردات کرنے سے پہلے گھر کے دروازے کو لاک کیا تاکہ کوئی فوراً باہر نہ آسکے-
گاڑی کے مالکان کو چوری کی واردات کا افطاری کے بعد پتہ چلا -سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک چور کی شکل واضح طور پر نظر آ رہی ہے جس نے گاڑی میں گُھس کر چیزیں چرائیں-