بہاولپورمیں ریلو ے کی زمین پر کس نے قبضہ کیا:تحقیقات میں تہلکہ خیزانکشافات نےہلاکررکھ دیا

0
40

اسلام آباد:بہاولپورمیں ریلو ے کی زمین پر کس نے قبضہ کیا:تحقیقات میں تہلکہ خیزانکشافات نے ہلاکررکھ دیا،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ریلویز کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ بہاولپورمیں ریلو ے کی زمین پر ڈی ایچ اے نے قبضہ کرلیاہے اب ڈی ایچ اے سیٹیلمنٹ کاکہے رہی ہے،

ذرائع کےمطابق کمیٹی نے ریلوے کی 34ایکڑزمین پر قبضے کے معاملے کوقائمہ کمیٹی میں لانے کافیصلہ کرلیا، کمیٹی نے کہاکہ ریلوے کی زمین پر تجاوزات برداشت نہیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ریلویز کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینئر رمیش لال کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں جہانگیرآفتاب اور صابرقائمخانی اور ریلوے حکام نے شرکت کی ۔رمیش لال نے کہاکہ ریلوے کی زمین پر تجاوزات برداشت نہیں، اچھاکام کرنے والے ریلوے ملازمین کے لئے بھی سول ایوارڈ کا لائحہ عمل بنوایا جائے۔

ریلوے حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد کا ٹریک میٹیریل ڈی ایس سکھر کو فراہم ہوا،سکھر ڈویژن کے لیے 56 ارب کے 2 پی سی ون بنائے کر بھیجے ہیں،16 غیرقانونی بل بورڈز کے خلاف بہاولپور سیکشن میں کاروائی کی، ملتان میں744 ملین کی زمین واگزار کرائی ڈی ایچ اے بہاولپور 34 ایکڑ پر قابض ہیں، قانونی طور پر اس معاملہ کو ہم دیکھ رہے ہیں، زمین ہماری تھی،

پنجاب حکومت نے پیسہ لے کر زمین ڈی ایچ کو دی، ڈی ایچ اے والے کہتے ہیں ان کے ساتھ سیٹیلمنٹ کریں۔کمیٹی نے ڈی ایچ اے کی طرف سے ریلوے زمین پر قبضے کے حوالے سے معاملے پر ریلوے حکام کوہدایت کی کہ اس معاملہ کو ریلوے کی مرکزی کمیٹی میں لائیں،وہاں جو بھی نتیجہ نکلے گا دیکھیں گے،

Leave a reply