گھرسے ناراض ہو کر جانیوالی خاتون کے ساتھ 12 دن تک "ڈھابے” میں کیا گیا گھناؤنا کام
گھر سے ناراض ہو کر جانیوالی خاتون کو روٹی مانگنے پر ہوٹل والوں نے 12 دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون موقع پا کر 12 دن بعد فرار ہو گئی
واقعہ بھارت کا ہے،جہاں گھر والوں سے ناراض ہو کر جانیوالی خاتون مسلسل 12 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنتی رہی، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں یہ واقعہ پیش آیا، خاتون ناراض ہو کر بہن کے ہاں جا رہی تھی، راستے میں اسے بھوک لگی، خاتون کے پاس پیسے نہیں تھے، اس نے چھوٹے سے ہوٹل جس کو بھارت میں ڈھابہ کہا جاتا ہے، سے روٹی مانگی، ہوٹل مالک نے خاتون کو اندر بلایا اور اسکے ساتھ زیادتی کی، ہوٹل مالک سمیت تین افراد خاتون کے ساتھ مسلسل 12 روز تک زیادتی کرتے رہے اور اسے ڈھابے کے ساتھ کمرے میں قید رکھا، 12 ویں روز خاتون وہاں سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئی،اور مقامی تھانے پہنچ گئی،
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ڈھابے کے مالک، باورچی اور ملازم پر درج کر لیا ہے، پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے، گرفتار ملزمان کے نام راجندر پٹیل، للو یادو اور سنی ساکیت کے طور پر سامنے آئے ہیں، خاتون کی عمر 26 برس تھی اور جس ڈھابے پر اسکے ساتھ زیادتی کی گئی وہ این ایچ 30 ہائی وے پر واقع ہے، متاثرہ خاتون لال پور میں اپنی بہن کے ہاں جا رہی تھی کہ راستے میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئی،
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا