مزید دیکھیں

مقبول

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

احسن اقبال کا لاہور میں الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی...

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کے...

دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے ،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہوکر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے رہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے روکا تو وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ منسوخ کر دیا،عمران خان کے ان کے وزرا نے بھی کھلم کھلا الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کی تھی،انہوں نے حکومت میں بھی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں اورآج بھی روزحملے کر رہے ہیں مسلم لیگ ن قانون، انتخابی ضابطوں اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے آگے سر جھکاتی ہے ن لیگ کے وزرا نے الیکشن کمیشن کے قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے استعفے دیے عمران صاحب لاڈلا بننے کی کوشش میں قانون اور ضابطے کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں

کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب خود کو قانون سمجھتے ہیں اپنے آپ کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے عمران صاحب الیکشن کمیشن کو روز گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں،عمران صاحب الیکشن کمیشن کو درخواستیں بھی دے رہے ہیں،الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے ،عمران صاحب ووٹ چور ہیں، ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں ابھی ضمنی الیکشن ہوئے نہیں اور عمران صاحب کا ماتم شروع ہو گیا ہے الیکشن کمیشن اصل میں فارن فنڈنگ کیس کی وجہ سے عمران خان کا نشانہ ہے،عمران صاحب اپنے دور اقتدار میں ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم چلاتے رہے،عمران خان نے الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلائی تھی، عمران خان نے خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر انتخابات میں وزیراعظم ہوتے ہوئے مہم چلائی تھی،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan