ہر دور میں پاکستانی اداکاروں کی شہرت بھارت میں رہی ہے، جیسے ہمارے دیگر فنکار بھارت میں مقبول تھے اسی طرح سے ننھا بھی کافی مقبول تھے. فلمسٹار ننھا کی کامیڈی کو بھارت میں بھی سراہا جاتا تھا، آج فلمسٹار ننھا کی 37 برسی ہے اس موقع پر ہم نے بالی وڈ اداکار دھرمیندر سے خصوصی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ننھا کو میں بہت پسند کرتا تھا، اسکی کامیڈی سے بہت کچھ سیکھتا تھا ، میں نے ان کی فلم سالہ صاحب دیکھی تھی بہت مزا آیا ، جب جب وقت ملتا تھا مجھے ، میں ان کی فلمیں دیکھتا تھا اور ان کی کامیڈی ٹائمنگ کو نوٹ کیا کرتا تھا. انہوںنے کہا کہ
جس روز ننھا نے خودکشی کی میں شوٹنگ کررہا تھا جب مجھے خبر پہنچی ، میں بہت دکھی ہوا ، وہ دن مجھ پر بہت بھاری تھا کیونکہ میں ننھا کو بہت پسند کرتا تھا ، اور انکی خودکشی کی خبر سن کو تو دل بے حد پریشان ہوا، آج بھی ننھا کی موت کا افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیگر فنکار بھی ہیں جو اچھی کامیڈی کرتے ہیں لیکن ننھا کی کامیڈی کا جو انداز تھا وہ سب الگ تھا. میںنے ان کے کام سے بہت کچھ سیکھا.