دھرنے سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے باقاعدہ پلان تیار کرلیا

0
40

تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے باقاعدہ پلان تیار کرلیا ہے.

اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی ہدایت پر کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت دھرنے سے نمٹنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دھرنے سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ پلان تیار کرلیا گیا۔


اسلام آباد پولیس نے جاری اعلامیہ میں لکھا: ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کی جائے گی ۔ افسران کو کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ تمام افسران لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں. آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا: اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کے باعث سندھ پولیس کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا. باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) سندھ کے احکامات پر 400 اہلکاروں کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور سندھ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر سندھ پولیس کے 3 ہزار اہلکاروں کو وفاقی دارالحکومت میں بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں سیلاب کے باعث اہلکاروں کو اسلام آباد بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سندھ پولیس کو نفری کی کمی بھی درپیش ہے جس کے باعث اہلکاروں کو اسلام آباد بھیجنے سے سندھ میں محکمانہ معاملات نمٹانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply