جماعت اسلامی نے دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا

Siraj

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پورے ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا آغاز رحیم یار خان سے ہوگا، جس میں تمام گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا، آٹھ ستمبر کو رحیم یار خان اور 9 ستمبر کو لیہ میں جلسہ ہوگا۔

دس ستمبر کو مظفرگڑھ اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا جبکہ 18 سے 20 سمتبر کو پشاور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا اور 21 ستمبر کو راولپنڈی اور 22 ستمبر کو ملتان میں دھرنا ہوگا، 23 ستمبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا ہوگا جبکہ 24 ستمبر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ کے سامنے دھرنا ہوگا اور 6 اکتوبر کو کراچی گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں
سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا

جبکہ 3 ستمبر کو بجلی کے بلوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا تھا اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے رات 12 بجے کا وقت دیا تھا۔

جبکہ قیصر شریف نے کہا تھا کہ اجلاس آج منصورہ میں 11 بجے شروع ہوگا اور جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کے دوران ملک بھر میں مظاہرے ہوئے اور لاہور، کراچی اور پشاور میں بڑے پیمانے پر بازار بند رہے، سنسان بازاروں میں بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں غیر معقول اضافے پر مذمتی بینرز آویزاں تھے۔

Comments are closed.