گلگت۔ (اے پی پی) ٹھیکیداروں نے بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر چیف سیکرٹری آفس گلگت بلتستان کے باہر علامتی احتجاجی دھرنا دیا اور بقایہ جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ جنرل سیکرٹری کنٹریکٹر ایسوسی ایشن مرتضیٰ علی و دیگر نے علامتی احتجاجی دھرنے کے دوران کہا کہ آج کا یہ دھرنا علامتی احتجاج ہے، 10 اکتوبر تک بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر تمام کام کو چھوڑ کر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے ٹھیکیداروں نے بینکوں سے قرضے لے کر کام کرایا ہے اور اب بینک قرضے کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں، حکومت بقایہ جات کی عدم ادائیگی کا فوری نوٹس لے۔

دھرنوں کا موسم، ٹھیکیداروں کا چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا وجہ کیا بنی
جنرل سیکرٹری کنٹریکٹر ایسوسی ایشن مرتضیٰ علی و دیگر نے علامتی احتجاجی دھرنے کے دوران کہا کہ آج کا یہ دھرنا علامتی احتجاج ہے
Shares: