ہاتھ میں وائرلیس سیٹ پکڑے لوگوں کو دھوکہ دینے والا جعلی افسر گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر چنیوٹ میں خفیہ ادارے کا جعلی افسر گرفتار کر لیا گیا

چنیوٹ میں تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کی اور خفیہ ادارے کا جعلی افسر گرفتار کر لیا، تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص چک 129 میں خود کو خفیہ ادارے کا افسر ظاہر کر رہا ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی,تحقیق کی شعیب حسن نامی شخص ہاتھ میں وائرلیس سیٹ پکڑے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا تحقیق کے دوران ملزم شعیب حسن کسی بھی ادارے کی شناخت پیش نہ کر سکا ملزم شعیب حسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن سے جعلی اسناد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے مفرور ٹیچر کو گرفتار کر لیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ندیم سرور کی ہدایت پر بہاولپور ریجن میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رحیم یار خان کلیم احمد نے ایلیمنٹری سکول ٹیچر حافظ فقیر احمد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم فقیر احمد پر الزام ہے کہ اس نے جعلی اسناد کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کی تھی۔

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

Shares: