دھونی کی کیمرے کے ساتھ دوستی ہے اداکاری کی طرف آبھی سکتے ہیں اہلیہ ساکشی

ہماری پروڈکشن ہائوس سے بننے والی پہلی فلم کو لیکر میں‌کافی پرجوش ہوں
0
35
dhoni

انڈیا کے معروف کرکٹر ایم ایس دھونی کی اہلیہ جنہوں نے پروڈکشن میں قدم رکھ دیا ہے، انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنا ایک پروڈکشن دھونی اینٹرٹینمنٹ کے نام سے بنایا. اس بینر تلے پہلی فلم لیٹس گیٹ میرڈ بنائی جا رہی ہے یہ ایک تامل فلم ہے. ساکشی نے اپنی فلم کی پرموشن کے لئے ایک پریس کانفرنس کی، اس دوران ان سے دھونی کی اداکاری کے حوالے سے سوالات ہوئے. ان سے پوچھا گیا کہ کیا دھونی اپنی ہوم پروڈکشن میں‌کام کریں گے تو ان کی اہلیہ نے کہاکہ ہو بھی سکتا ہے کہ وہ کام کریں، اور آنے والے وقتوں میں وہ فلمیں کرتے ہوئے ہی نظر آئے.

”کیمرہ شائی تو وہ بالکل بھی نہیں ہیں”، وہ کئی برسوں سے ٹی وی کے اشتہارات کرتے آ رہے ہیں لہذا ان میں‌کیمرے کو فیس کرنے کا اعتماد بہت اچھے سے موجود ہے. دھونی میں ڈائیلاگ بولنے کا بھی اعتماد ہے. انہوں نے کہا کہ دھونی پر ایکشن بہت سوٹ کریگا. انہوں نے کہا کہ دھونی سے میری اس حوالے سے بات نہیں ہوئی لیکن امکانات بالکل موجود ہیں کہ وہ اداکاری کریں گے. انہوں نے کہا کہ ہماری پروڈکشن ہائوس سے بننے والی پہلی فلم کو لیکر میں‌کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ لیٹس گیٹ میرڈ کامیابی کے ریکارڈز قائم کرگی .

رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

Leave a reply