بھارتی کرکٹر دھونی ریٹائرمنٹ کے بعد کس سیاسی پارٹی میں شامل ہوں‌ گے؟ خبر آ گئی

0
44

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ‌ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی میں‌ شامل ہو کر سیاست کریں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں‌ گے. یہ دعویٰ بی جے پی کی جانب سے کیا جارہا ہے. بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کا دعویٰ ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ بہار ودھان پریشد کے ممبر اور سابق مرکزی وزیر سنجے پاسوان نے کہا ہے کہ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے کیونکہ اس کیلئے کئی مرتبہ ان سے بات کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماضی میں بی جے پی کے وزیر داخلہ امیت شاہ بھی دھونی سے ملاقات کر چکے ہیں. بی جے پی لیڈر پاسوان نے کہا ہے کہ معاشرے کے جو بھی رول ماڈل ہیں چاہے وہ کھیل سے ہوں یا فلمی دنیا سے، تعلیم سے ہوں ہا کسی بھی فیلڈ سے ان کو ساتھ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی جے پی کے اراکین دھونی کے پارٹی میں‌ شامل ہونے کی خبروں‌ پر خوش نظر آتے ہیں اور وہ انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں.

Leave a reply