ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں مریضآپریشن کا قیمتی طبی سامان اپنے پیسوں سے خریدنے پر مجبور
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،سرکاری ہسپتالوں میں عملے نے لاپروہی اور ہٹ دھرمی کی انتہا کردی. مریضوں کو اپن آپریشن اور دیگر طبی سامان خود بازار سے خریدنا پڑ رہا ہے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اوکارہ میں ڈائیلیسز کے مریض بازار سے اپنے پیسے ادا کرکے سامان خریدنے پر مجبور ہیں.
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردوں کے مریض کو سرکاری عملے اور ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا ڈائلیسز تب ہو گا اگر وہ سامان بازار سے خرید کر لائیں اور یہ کہا گیا کہ ہمارے پاس سامان نہیں ہے مریض جو کہ اس مرضمیں شدت سے تکلیف کے شکار ہوتے ہیں وہ یہ سامان بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں،
DHQ اوکاڑہ مریض مہنگا ترین سامان خود خریدنے پر مجبور pic.twitter.com/e3SMyWvPXu
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 9, 2020
ذرائع کے مطابق ایسا کافی دیر سے ہو رہا ہے اور پہلے بھی شکایت کی گئی لیکن کسی نے اس پر ایکشن نہیںلیا کچھ دیر کے لیے عملہ کسی نوٹس پر سامان سرکاری طور پر دیتا ہے پھر سے وہ کام شروع کردیتا ہے اورمریضوں کو باہر سے اپنے پیسوں سے سامان خریدنا پڑ رہا ہے .
حکام بالا اور متعلقہ حلقوں کا اس زیادتی اور مجرمانہ فعل پر سخت نوٹس لینا چاہیے اور اس فعل میںملوث افراد کو قانون کے مطابق سزادینی چاہیے