ڈی ایچ کیو کا عملہ نا سدھر سکا

قصور
حکومت کی بار بار وارننگ کے باوجود قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایمرجنسی وارڈ کی حالت زار نہ بدل سکی ایمرجنسی آنے والے مریض اپنی مرض سے ذیادہ عملہ کے عدم تعاون سے پریشان رات کو پرچی کاونٹر بند ہونے پر عملہ کی فرسٹ ایڈ دینے سے انکاری، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ڈیوٹی ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز غائب۔ ایم ایس، ڈی ایم ایس کے فون بند، عملہ،ڈیوٹی ڈاکٹرز دیگر کمروں میں موبائل فون پر خوش گپیوں میں مصروف

تفصیلات کے مطابق حکومت کی بار بار وارننگ کے باوجود قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایمرجنسی وارڈ کی حالت زار نہ بدل سکی ایمرجنسی آنے والے مریض اپنی مرض سے ذیادہ عملہ کی عدم تعاون سے پریشان رات کو پرچی کاونٹر بند ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو فرسٹ ایڈ دینے سے صاف صاف انکاری، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ڈیوٹی ڈاکٹرز غائب ایم ایس. ڈی ایم ایس کے فون بند ڈیوٹی ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹر مریضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر کمروں میں موبائل فونز پر خوش گپیوں میں مصروف نظر آتے ہیں ڈیوٹی عملہ کا مریضوں سے ناقابل برداشت رویہ متاثرین عوام کی تکلیف کے باعث آئے روز سوشل میڈیا پر بڑے بڑے انکشافات ہائیلائٹ ہونے کے باوجود مقامی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ کی بے بسی جاری حکومتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی معمول، مریضوں کو دوائی فراہم کرنے کی بجائے میڈیکل سٹورز پر فروخت کی جاتی ہیں کسی مریض کر ایمبولینس کی سہولت تک نہیں دی جاتی بلکہ اکثروبیشتر مریضوں کے لواحقین کو یہ حکم سننے کو ملتا ہے مریض کو لاہور لے جائیں مجبور اور لاچار بے بس عوام، فلاحی، عوامی، اصلاحی اور سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلا نے حکام بالا سے وزیر اعظم، گورنر پنجاب، وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر صحت، چیف سیکرٹری،کمشنر لاہور، ڈسی سی قصور ،اے سی،سی ای او ڈی ایچ کیو، دیگر حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.