حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے غداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں،خورشید شاہ

0
69

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے لوگوں کو این آر اودے دیا ہے،آپ سے اپوزیشن نے این آر او نہیں مانگا،

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سربراہ کسی کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار نہیں،پاکستان کو بچانے کے لئے ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے،ملک کے حقیقی وارث عوام ہیں ،ملک میں صورتحال خطرناک ہے سیاستدان ہوں یا ادارے دونون عوام کے خادم ہیں

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے حکومت کا ملکی معیشت سے کوئی واسطہ ہی نہیں ،اسٹیبلیشمنٹ کے اپوزیشن کو بلانے پر بھی حکومت کو اعتراض ہے ،اپوزیشن والوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ ہمیشہ جاری ہوتے رہتے ہیں ،اپوزیشن کا کام ہے کہ ملکی صورتحال کے مسائل کی نمائنددگی کرے ،حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے غداری کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ،ایم کیو ایم صوبہ نہیں مانگ رہی یہ وزیر اعظم عمران خان کی سوچ ہے ،پیپلز پارٹی کسی بھی مسئلے پر خاموش نہیں ہے،

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.

Leave a reply