پنجاب میں شدید دھند، آج بھی ملکی و غیر ملکی آٹھ پروازیں منسوخ جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں

دھند کی وجہ سے تیسرا دن مسلسل پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں،آج بھی لاہور، سیالکوٹ سمیت دیگر ایئر پورٹس پر ملکی و غیر ملکی آٹھ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہو ئی ہیں، دبئی سے گزشتہ شب سیالکوٹ آنے والے امارات ایئر کی پرواز کی لینڈنگ نہ ہو سکی، پرواز دوبارہ دبئی پہنچ گئی، مسقط سے سیالکوٹ آنے والی پرواز کو لاہور اتارا گیا، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد میں اتارا گیا،لاہور سے جدہ، ریاض ،استنبول جانے والے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے،

دبئی، دوحہ اور مسقط سے سیالکوٹ کی پروازوں کی آمد میں بھی تاخیر ہوئی ہے، سیالکوٹ سے ہی دبئی کی تین مختلف پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، اسلام آباد سے دمام، کراچی سے دبئی، مدینہ، کولمبو اور جدہ کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے،ائیرپورٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کیلئے پرواز منسوخ کی گئی ہے، کراچی لاہور کی پروازیں، اسلام آباد اور جدہ کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے

 مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

Shares: