بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

0
72
islamabad high court

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزربائیجان سے لڑکی کو انسانی سمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں جسم فروشی کے لئے لانے کا معاملہ کی درخواست پر سماعت ہوئی

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،جمیلہ زامانوا اپنے وکیل جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ اور ضیاء اعوان ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں،فیصل ایدھی بھی عدالت میں پیش ہوئے،ایدھی ویلفئر ٹرسٹ اسلام آباد کے انچارج شکیل احمد عدالت میں پیش ہوئے،

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا وزارت داخلہ نے این او سی جاری کر دیا، منسٹری کو کیا مسئلہ ہے،ایف آئی اے افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم پاسپورٹ بنا کے دیں گے، ضیاء اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ انسانی سمگلنگ کا معاملہ ہے،

جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جی بلکل یہ انسانی سمگلنگ ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ انتظار میں ہیں کوئی ایف آئی اے میں درخواست دے، اس وقت پر آدھے پاکستان کا جنازہ نکل جائے گا،

عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل قیصر مسود کہاں ہے، جس پر ایف آئی اے افسر نے کہا کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل قیصر مسود سپریم کورٹ میں ہے، عدالت نے ایف آئی اے کے انسانی سمگلنگ کے ڈائریکٹر کو ذاتی طور پر عدالت کر لیا، عدالت نے وزارت داخلہ کے آفیسر کو بھی طلب کر دیا ،عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی

Leave a reply