لاہور شہر میں سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک ماہ کے دوران دھواں دینے والی 20 ہزار 813 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 46 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کئے گئے۔

انتہائی مضر صحت دھواں چھوڑنے والی 81 گاڑیاں بھی بند کی گئیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے۔

Shares: