ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمد نوازمغل) لاڑ ٹی بند دریائے سندھ پرسابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر اسلحہ ،ڈنڈوں و کلہاڑی سے مسلح 6ملزمان کی فائرنگ اور زد و کوبی سے 1نوجوان جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے، پہاڑ پور پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر اس واقعہ کی دعویداری قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت 6افراد کیخلاف درج کرلیا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان کی دیگر خبریں
آل کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کے وفد کی ضلعی صدر کریم نواز بلوچ کی قیادت میں تحصیل صدر برکت اللہ خان بلوچ کے والد محمد رمضان بلوچ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت ۔تفصیلات کے مطابق آل کلاس فور ملازمین کے وفد نے ضلعی صدر کریم نواز بلوچ کی قیادت میں آل کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر برکت اللہ خان بلوچ کی رہائشگاہ پر ان کے والد محمد رمضان بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
———————————-
ڈیرہ اسماعیل خان : حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے عوام کو ریلیف دیں موجودہ وقت میں مہنگائی عروج پر اور عوام کا پوچھنے والا کوئی نہیں انتخاب خان چمکنی پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے موجودہ مہنگائی پر پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ پچھلی حکومت پر تمام برائیوں کا ملبہ ڈالتی ہے لیکن خود کچھ نہیں کرتے اس وقت لوگوں کا یہ عالم ہے کہ بجلی کے بل انتہائی زیادہ لوڈشیڈنگ حد سے زیادہ ہے عوام پر بلوں کے زریعے بوجھ ڈالا جا رہا ہے حکومت صرف آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں میں مصروف ہے لیکن عوام پر کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر پٹرول گیس بجلی دیگر ضروریات کی اس قدر مہنگی ہو چکی ہے کہ عوام کا خرید و فروخت مشکل ہو گیا ہے عوام بے بسی اور مایوسی کے عالم میں بے یار و مددگار ہے لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں اور سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس سے لا اینڈ آرڈر خراب ہو رہا ہے ،
——————————
ڈیرہ اسماعیل خان : گرہ محبت اڈا پر اجناس کی دکان میں آگ کے واقع میں دکان مالک زخمی ، دکان میں موجود 5لاکھ 35ہزار روپے کی نقدی ، 10بوری گندم ،20بوری چنا وغیرہ جل کر خاکستر ہوئے، چچا کی رپورٹ پر ہتھالہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا
—————————-
ڈیرہ اسماعیل خان : ایس ایچ او تھانہ صدر عمر فاروق مروت نے گرہ محبت میں قتل و اقدام قتل اور اسلحہ کیس کے اشتہاری ملزمان کو پناہ و خوراک دینے پر اس کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔
—————————-
ڈیرہ اسماعیل خان : گومل یونیورسٹی وینسم کالج کا اعزاز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ میٹرک نتائج میں پہلی 10پوزیشن میں یونیورسٹی وینسم کے 4طلبا شامل،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا پرنسپل وینسم کالج فتح خان سلیمان خیل کو اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ۔