ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ: 2 اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی تھانہ کی حدود میں پولیس پر حملہ ہوا۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے ساتھ دستی بم بھی پولیس کی بکتر بند گاڑی پر پھینکا جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار شکیل اور اقبال زخمی ھوئے ھیں۔ ایس ایچ او کلاچی رشید خان نے بتایا کے اندرون گیٹ پرناکہ بندی پرکھڑی بکتر بند گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ھے اور زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بتایا کے راکٹ لانچر سے بھی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کے لئے پہنچ گئے۔