ڈی آئی خان :تھریشر چلانے، گرد وغبار پر جھگڑا، خاتون سمیت 2 افراد قتل، ایک راہ گیر سمیت تین زخمی

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار)تھانہ منذان کے علاقہ بڈا میر عباس علاقہ منڈان میں مبینہ طور پردو فریقین کے مابین تھریشر کے چلانے، گرد وغبار پر جھگڑا، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فریقین نعیم اور والی دادکے مابین مکئی تھریشر چلانے اور گرد و غبار پھیلانے کے تنازعہ پر فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فریق اول سے مسمی نعیم اللہ ولد امان اللہ جاں بحق اور شبیر احمد ولد شیراحمد زخمی جبکہ فریق دوئم سے مسمات (ب) زوجہ ولی دادبڈامیرعباس جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا ادریس ولد ولی داد سکنائے بڈا میر عباس زخمی ہوگئے اسی طرح فائرنگ کی زد میں آکر دکاندار فلک ناز ولد نورزمان زخمی ہوگئے۔ وقوعہ گورنمنٹ ہائی سکول بڈا میر عباس کے ساتھ رونما ہوا آخری اطلاعات تک دونوں فریقین کی جانب سے رپورٹ درج کرائی جارہی تھی۔

Leave a reply