باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)نمائندہ زمینداران وکاشتکاران کے وفد کی صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان،وزیرآبپاشی،چیف سیکرٹری اورایڈیشنل سیکرٹری سے گزارش کی ہے کہ حالیہ سیلاب اوربارشوں سے گومل زام ڈیم کانہری سسٹم کافی متاثرہواہے اور نہر اب تک بندہے اورلوگوں کی خریف کی فصلات سیلاب کی وجہ سے اورپانی نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے گومل زام ڈیم کی بحالی اورڈسٹریوں کی مرمت اورنہری سسٹم چالوکرنے کیلئے پندرہ کروڑروپے کی منظوری دی ہے جس کے ٹینڈرتیرہ اکتوبر اورانیس اکتوبر کوہوچکے ہیں لیکن تاحال اس پرکام شروع نہیں ہوسکاہے۔ ابھی تک سپرنٹنڈنگ انجینئرمحکمہ ایری گیشن نے ان ٹینڈرزپر دستخط نہیں کیے ہیں اورکام منظوری نہیں دی ہے جس کی وجہ سے ڈسٹریوں کی تعمیر تاخیرکاشکارہے۔انہوں نے کہاکہ زمینداران وکاشتکاران پہلے ہی سیلاب سے متاثرہوئے ہیں اب نہری سسٹم میں پانی نہ چلانے کی وجہ سے ان کی ربیع کی فصل کو بھی خطرہ ہے اوروہ فصل کاشت نہیں کرسکیں گے۔ اس سلسلے میں علاقے کی عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔عوام میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ سپرنٹنڈنگ انجینئر سے ٹینڈرزمنظورکرائیں تاکہ وہ زندگی بسرکریں۔انہوں نے کہاکہ ٹینڈرزپر دستخط نہ ہوئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان،وزیرآبپاشی،چیف سیکرٹری اورایڈیشنل سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ذمہ داران اورغفلت کے مرتکب افسران کے خلاف تحقیقات کرائیں جائیں جن کی غفلت کی وجہ سے ابھی تک ڈسٹریوں کی مرمت وبحالی کاکام شروع نہیں کرایاجارہاہے۔زمینداروں وکاشتکاروں کاکہناہے کہ گومل زام ڈیم کانہری سسٹم ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑرقبے پرمحیط اراضی بنجر ہونے کاخطرہ ہے۔گومل زام ڈیم کانہری سسٹم فیل ہوچکاہے۔گومل زام ڈیم کی تعمیر کامقصدایک لاکھ اکانوے ہزار ایکڑرقبے کوسیراب کرنا17.4میگاہاٹ بجلی پیداکرنااورسیلاب سے علاقوں کومحفوظ کرنا تھا لیکن یہ اہداف پورے نہ ہوسکے ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ غیرملکی امداد کرپشن کی نذرہوگئی اورکوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوسکاہے۔ڈسٹریوں کی بحالی کاکام نہیں ہواہے۔زمینداروں اورکاشتکاروں نے نہروں اورڈسٹریوں کی بحالی کے کام میں تاخیرکے حوالے سے محکمہ ایری گیشن کے ذمہ داران کے خلاف سخت تحفظات کااظہارجبکہ احتجاج اوردھرنے کااعلان بھی کیاہے۔

Shares: